3 جولائی، 2026، 5:10 PM

شہید امام خامنہ ای کے خون اور تمام شہدا کے خون کا بدلہ ضرور لیا جائے گا، ایرانی آرمی چیف

شہید امام خامنہ ای کے خون اور تمام شہدا کے خون کا بدلہ ضرور لیا جائے گا، ایرانی آرمی چیف

ایرانی آرمی چیف نے کہا کہ شہادت نے ہمارے عزم کو مزید مضبوط کر دیا ہے اور ہم دشمنوں کو واضح پیغام دیتے ہیں کہ شہید امام خامنہ ای اور تمام شہدا کے خون کا بدلہ ضرور لیا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل عبدالرحیم حاتمی نے مسلح افواج کے اعلیٰ کمانڈروں کی جانب سے شہید سپریم کمانڈر کو الوداع کہنے کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس عظیم شہادت نے ہمارے عزم اور حوصلے کو پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج ہم پوری استقامت کے ساتھ ایرانی قوم کے دشمنوں، مجرم امریکہ اور غاصب و مجرم صہیونی حکومت کو واضح پیغام دیتے ہیں کہ شہید امام اور اپنے تمام شہدا کے خون کا بدلہ ضرور لیا جائے گا۔

جنرل حاتمی نے تاکید کی کہ ایرانی مسلح افواج اپنے شہدا کے مشن اور قومی دفاع کے عزم پر پہلے سے زیادہ مضبوطی کے ساتھ قائم ہیں اور دشمن کو اس کے اقدامات کا جواب ضرور دیا جائے گا۔

News ID 1940119

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha